طیب سیف : ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے بڑی کارروائی کے دوران افغان شہریوں کے شناختی کارڈ بنانے میں ملوث 4 افسران گرفتار کر لئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چارو افسر نادرا میگا سنٹر بلیو ایریا میں تعینات تھے، ان افسران میں ڈپٹی اے ڈی محمد طاہر، عدنان عمار، عامر خان، سینئر ایگزیکٹو طیب شامل ہیں۔ملزمان افغان شہریوں کو پاکستانی شہریوں کے فیملی ٹری میں شامل کرتے رہے۔
ایف آئی اے نے تحقیقات میں اب تک 25 کیسز کی شناخت کر لی۔ ملزمان ہر کیس کے اعوض ایک لاکھ روپے وصول کرتے تھے۔ پاکستانی شہریوں کے فیملی ٹری میں شامل کرنے کے لئے انہیں بھی رقم ادا کی گئی۔ ملزمان ڈیپارٹمنٹل انکوائری میں بھی قصور وار ثابت ہو چکے ہیں۔ چارو ملزمان کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔