منظور حسین: سابق صوبائی وزیر عاطف خان کی کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر، این اے 22 پر ایک جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ 59 پر 3 شہریوں نے عاطف خان کے خلاف اعتراضات دائر کر دیئے ۔
مردان سے منتخب ہونے والے سابق ایم پی اے کے بارے میں درخواست گزار کا کہنا ہے کہ عاطف خان نے اپنے دور میں کرپشن کی ، نامکمل گوشوارے اور بچوں کے برتھ سرٹیفکیٹ بھی جمع نہیں کئے ، درخواست گزاروں نے درخواستیں متعلقہ ریٹرننگ افسران کے ساتھ جمع کرائے،عاطف خان کے وکلاء اور کارکنوں کی بڑی تعداد سیکرٹریٹ میں موجود ، پولیس کی بھاری نفری سول سیکرٹریٹ کے سامنے الرٹ کر دی گئی ۔