لاہور سے سیالکوٹ موٹروےایم  11 دھند کی وجہ سے بند

27 Dec, 2023 | 05:32 PM

ویب ڈیسک: موٹروےایم  11 لاہور سے سیالکوٹ دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔ 

شدید دھند کے باعث موٹروے (M-3)  فیض پور سے سمندری تک، اور موٹروے (M-4)  پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

 ترجمان موٹروےپولیس کے مطابق موٹروےایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک دھند کی وجہ سے بند کردی گئی، لاہور سے سیالکوٹ موٹروے بھی دھند کی وجہ سے بند کردی گئی۔ 
موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔  صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں،  روڈ یوزرز  آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں
روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں ۔ 

مزیدخبریں