محسن نقوی سے وفاقی وزیر اطلاعات کی ملاقات ،میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل پر تبادلہ خیال

27 Dec, 2023 | 03:13 PM

علی رامے : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے ملاقات کی جہاں باہمی دلچسپی کے امور،میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل اور صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وزیر اعلیٰ آفس میں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے ملاقات کی جہاں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل اور صحافی برادری کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دعسری جانب  وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی  کی جانب سے وزیراعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب میں عوامی منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل کے اقدامات کو سراہا گیا۔

مزیدخبریں