سٹاک ایکسچینج میں مندی جاری

27 Dec, 2023 | 02:48 PM

Ansa Awais

(اشرف خان) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا منفی آغاز ہوا ہے۔جو اب تک برقرار ہے۔

 بدھ کے روز جونہی کاروبار شروع ہوا سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی ،ہنڈریڈ انڈیکس 59 ہزار کی سطح بھی برقرار نا رکھ سکا،ٹریڈنگ کے آغاز پر 410 پوائنٹس کی کمی آئی ،کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 58 ھزار 760 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہا ہے۔14 روز میں انڈیکس میں 8 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوگئی ہے۔

 دوسری جانب  بدھ کے روز کاربار کا آغاز ہوا تو انٹربینک میں ڈالر 282.37 روپے سے کم ہوکر 282 روپے کا ہوگیا،کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے دوران ڈالر 37پیسے سستا ہوکر 282 روپے پرآگیا۔

  یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی کرنسی ڈالر کا لین دین 282 روپے 37 پیسے پر بند ہوا۔

  

مزیدخبریں