چک جھمرہ میں جعلی کھاد  کی فیکٹری پکڑی گئی

27 Dec, 2023 | 06:00 AM

 سٹی42:   چک جھمرہ میں جعلی کھاد  کی فیکٹری پکڑی گئی۔ محکمہ زراعت نے جعلی کھاد کی 250 بوریاں قبضہ میں لے کر فیکٹری مالکان کے خلاف تھانہ فیڈمک میں ایف آئی آر درج کروا دی۔

  ڈاکٹر محمد زاہد ایکسٹر اسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع چک جھمرہ کو اطلاع ملی تھی کہ فیڈمک انڈسٹری زون میں ایک فیکٹری میں  جعلی کھاد بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم اور پولیس کے ساتھ جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا تو فیکٹری میں اس وقت بھی جعلی کھاد بنائی جا رہی تھی۔ وہاں سے 250 جعلی کھاد کی بوریاں برآمد ہوئیں جن کو محکمہ زراعت توسیع کی ٹیم نے اپنے قبضہ میں لے لیا ایکسٹر اسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت ڈاکٹر زاہد نے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ فیکٹری مالکان چک جھمرہ کے گرد و نواح میں کاشتکار کو اس جعلی کھاد کو ڈی اے پی کی متبادل کھاد کے طور پر فروخت کرتے تھے جس سے کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔

مزیدخبریں