میلبورن ٹیسٹ کا دوسرا دن، پاکستان نے آسٹریلیا کی 9وکٹیں گرا دیں

27 Dec, 2023 | 05:39 AM

سٹی42: میلبورن میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے 308 رنز پر آسٹریلیا کے 9 بیٹرز کو آؤٹ کر کے میزبان ٹیم کی اننگز ڈیڑھ دن میں ہی خاتمے قریب پہنچا دی۔

دوسرے دن کھیل کا آغاز ہونے کے بعد ابتدائی پندرہ اووروں میں پاکستان نے  آسٹریلیا کی مزیدتین وکٹیں گرا دیں۔ مزیدچار وکٹیں اگلے پندرہ اووروں میں گرا دیں۔

آج  صبح  میلبورن میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو  مارنس لیبوشین 44 رنز  اور ان کے ساتھ  ٹریوس ہیڈ  9 رنز  کے ساتھ کھیل کا آغاز کرنے آئے۔ کل آسٹریلیا نے کھیل کے اختتام تک 187 رنز بنائے تھے۔کل میچ کے دوران بارش کی وجہ سے کھیل روکنا بھی پڑا تھا۔

آج پاکستان کے شاہین آفریدی نے 71 ویں اوور میں ٹریوس ہیڈ کو 17 کے انفرادی سکور پر کیچ آوٹ کر دیا، ان کا کیچ سلپ میں  سلمان آغا نے پکڑا، اس وقت آسٹریلیا کا انفرادی سکور 204 رنز تھا۔ آج پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ عامر جمیل نے لی۔ انہوں نے 80 ویں اوور میں مارنس لیبوشن کو 63 رنز کے انفرادی سکور پر کیچ آؤٹ کر دیا۔ لیبوشین کا کیچ عبداللہ شفیق نے لیا۔ اس وقت آسٹریلیا کا سکور 250 رنز تھا۔ 83 ویں اوور میں شاہین آفریدی نے الیکس کیری کو 4 رنز کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا، کیری بھی سلپ میں محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔

 مشیل مارش 86 ویں اوور میں 41 رنز  بنا کر میر حمزہ کی گیند پر عامر جمال کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ 90 ویں اوور میں مشیل سٹارک بھی میر حمزہ کی ہی گیند پر سلمان علی آغا کے ہاتھوں 9 رنز کے انفرادی سکور پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ 96 ویں اوور میں پیٹ کمنز  عامر جمال کی گیند پر میر حمزہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔  

اب ناتھن لیئون اور جوش ہیزلووڈ   چار چار کے انفرادی سکور پرکھیل رہے ہیں۔

کل میچ کے پہلے دن آؤٹ ہونے والے تین آسٹریلین بیٹرز ڈیوڈ وارنر 38 رنز، عثمان خواجہ 42 اور سٹیو سمتھ  26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  وارنر کی وکٹ سلمان علی آغا نے حاصل کی، عثمان خواجہ کو حسن علی نے واپس بھیجا اور سٹیو سمتھ کو ابرار جمیل کی بال پر رضوان نے کیچ آؤٹ کیا۔

مزیدخبریں