ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سائفر کیس؛ عمران اور شاہ محمود کے وکلا نے گواہوں پر جرح نہیں کی، 6 نئی متفرق درخواستیں دے دیں

Cypher Case, hearing adjourned, Adiala Jail, Open Trial in the Jail, Shah Mahmood Quraishi, Imran Khan, Chairman PTI, PTI, Cypher,
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کےدوران آج استغاثہ کے گواہوں پر جرح نہ ہو سکی،بانی پی ٹی آئی  اور شاہ محمود کے وکیلوں نے استغاثہ کے گواہوں پر جرح کرنے سے بچنے کے لئے آج عدالت میں چھ متفرق درخواستیں دائر کر دیں۔ عدالت نے سماعت کل بدھ کے روز تک ملتوی کر دی۔

سائفر کیس کی کھلی عدالت میں سماعت ابوالحسنات ذوالقرنین کر رہے ہیں۔ آج صبح عدالت نے سماعت شروع کی تو کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور بہنیں جبکہ شاہ محمود قریشی کے اہلخانہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ 

 کورٹ روم میں میڈیا  نمائندگان بھی موجود تھے جبکہ وکلا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ عمران خان اور شاہ محمو د قریشی کے وکلا میں  بیریسٹر سکندر ذوالقرنین،   عمیر نیازی، عثمان گل، تیمور ملک، فائزہ شاہ   اور انکی ٹیم موجود تھے۔ سائفر کیس کی سماعت کے دوران آج ملزمان کے وکلا نے جرح نہیں کی، 6 متفرق درخواستیں دے دیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل بدھ کے روز تک ملتوی کر دی۔ 

منگل کے روز سماعت کے دوران ایک دل چسپ بات یہ ہوئی کہ شاہ محمود قریشی کے وکیل نے کمرہ عدالت میں میڈیا کی موجودگی پر اعتراض کر دیا۔ شاہ محمود کے وکیل کا کہنا تھا کہ  عدالت نے گزشتہ حکم نامے میں سماعت کو ان کیمرہ قرار دیا تھا،اب میڈیا کے نمائندے عدالت میں کیوں موجود ہیں۔