برفباری کا امکان، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا  

27 Dec, 2022 | 07:41 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے،محکمہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اضلاع کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے صوبے کے مختلف اضلاع میں 27 سے 29 دسمبر تک بارشوں اور برفباری کے پیشنگوئی کی گئی ہے ،پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع موسمی حالات سے نمٹنے کےلئے الرٹ جاری کردیا اور ہدایت کی کہ بارشوں اور برفباری کے حوالے سے ضروری اقدامات کئے جائیں، قومی شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کےلئے ہیوی مشینری کی موجودگی یقینی بنائی جائے، عوام بھی اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

 محکمہ موسمیات کی جانب سے کوئٹہ، ژوب،بارکھان،زیارت اور نوکنڈی دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ ،چمن ،پشین، گوادر، جیوانی، تربت، پنجگور، قلات خضدار، سبی، نصیر آباد اور لسبیلہ میں بھی بارشوں اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، شمال اور مغربی بلوچستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے،محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ پنجاب ،خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہے گا، بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزیدخبریں