ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب میں 2 پاکستانی کنویں میں ڈوب کر جاں بحق

سعودی عرب میں 2 پاکستانی کنویں میں ڈوب کر جاں بحق
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں 2 پاکستانی کنویں میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

 دونوں افراد کی میتوں کو پاکستان بھیجنے کیلئے دستاویزات تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، سعودی عرب کے علاقے جازان میں پاکستانی ٹرک ڈرائیور غلام عباس اور محمد افضل مگسی کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے ۔ دونوں واٹر سپلائی کے ٹینکرز کیلئے کنویں سے پانی بھر رہے تھے کہ غلام عباس پاؤں پھسلنے کے باعث کنویں میں جا گرا جبکہ محمد افضل مگسی  اس کی جان بچانے کیلئے کنویں میں کود گیا۔

 دونوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں غلام عباس 2 روز قبل ہی دم توڑ گیا جبکہ محمد افضل آج زندگی کی بازی ہار گیا، قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ دونوں کی میتوں کو پاکستان بھجوانے کے لئے کاغذی کارروائی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر