سیاسی انتقام! وزیر اعلیٰ پنجاب نےعوام کو بڑے حق سے محروم کردیا

27 Dec, 2022 | 05:47 PM

Abdullah Nadeem

علی رامے : وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیاسی انتقام کی آڑ میں ایک کھرب 37 ارب روپے مالیت کے 240 منصوبوں کو نیگیٹو لسٹ میں ڈال دیا۔

 تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے بجٹ میں 11 محکموں کی 240 اسکیمیں نیگیٹو لسٹ میں شامل کی گئی ہیں ۔رواں مالی سال کے بجٹ میں شامل 240 اسکیموں  کو نیگیٹو لسٹ میں ڈال کر فنڈ سے محروم رکھا جائے گا ۔پنجاب حکومت نے بجٹ میں شامل تعلیم، صحت، اور صاف پانی کے منصوبوں کو سیاسی انتقام کی آڑ میں نیگیٹو لسٹ میں ڈال کر بجٹ سے محروم کردیا ہے ۔دستاویزات کے مطابق 1 کھرب 37 ارب روپے مالیت کے 240 منصوبوں کو نیگیٹو لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔

رواں مالی سال کے بجٹ میں شامل 240 اسکیموں  کو نیگیٹو لسٹ میں ڈال کر فنڈ سے محروم رکھا جائے گا ،رواں مالی سال میں 240 اسکیموں کے لیے 10ارب 20 کروڑ روپے کا فنڈ مختص تھا۔دستاویزات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن کے لیے 7 ارب 19 کروڑ کی 15 اسکیمیں نیگیٹو لسٹ میں ڈال دیا گیا، روڈ سیکٹر میں 56 ارب روپے مالیت کی 150 اسکیموں نیگیٹو لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔اربن ڈویلپمنٹ میں 61 ارب روپے مالیت کے 30 منصوبے نیگیٹو لسٹ میں شامل کرلی گئی ہیں ۔ہیلتھ سیکٹر میں 6 ارب 50 کروڑ مالیت کے 4 منصوبوں کو نیگیٹو لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

 واٹر سپلائی کی 11،کھیلوں کی 7،اسپیشل ایجوکیشن کی 1اور بلدیات کی 14 اسکیمیں نیگیٹو لسٹ میں شامل کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایوان وزیر اعلٰی کی سفارشات پر مذکورہ اسکیموں کو نیگیٹو لسٹ میں شامل کیا گیا ہے اور اب ان مذکورہ اسکیموں کو مختص فنڈ اب دیگر مخصوص ترقیاتی منصوبوں کو دیا جائے گا ۔

مزیدخبریں