سال کے اختتام پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا

27 Dec, 2022 | 01:01 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  کراچی کے بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی۔ بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔ نیپرا نے سماعت کے بعد کمی کی منظوری دے دی۔

 کے الیکٹرک کی نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا میں سماعت ہوئی۔ چئیرمین نیپرا نے کہا کہ اگر وفاق کے الیکڑک کو بجلی نہ دے تو وہ تو پس جائیں گے۔ نیپرا نے بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کر دی۔ نیپرا نے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی۔ نیپرا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔ کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

 دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ابتدائی طور پر یومیہ 39.12 ملین ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی، یومیہ 1840 بیرل تیل حاصل ہوگا۔

 وزارتِ پیٹرولیم نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر یومیہ 39.12 ملین ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی، یومیہ 1840 بیرل تیل حاصل ہوگا۔ موجودہ کیلنڈر سال کے دوران تیل اور گیس کی یہ پندرہویں دریافت ہے، دریافت سے تیل اور گیس کی درآمدات پر انحصار میں کمی واقع ہوگی۔

مزیدخبریں