ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کو بڑاجھٹکا،بجلی کی قیمتوں میں بڑااضافہ

عوام کو بڑاجھٹکا،بجلی کی قیمتوں میں بڑااضافہ
کیپشن: Electricty
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے، ڈسکوز صارفین کے لئے ساڑھے 18 پیسے بجلی مہنگی کر دی گئی ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی تھی، نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا۔ بجلی نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، قیمتوں کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔