ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین کا قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان

Corona Situation In China
کیپشن: Corona Situation In China
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چین نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا سلہ جاری رکھتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے لازمی قرنطینہ کی پابندی 8 جنوری سے ختم ہو جائے گی۔کچھ ماہ پہلے بیرون ملک مسافروں کے لیے قرنطینہ کی مدت تین ہفتے سے کم کر کے ایک ہفتہ اور پچھلے ماہ یہ مدت پانچ روز کر دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ چین میں بیرون ملک کے مسافروں کے لیے لازمی قرنطینہ کی پابندی مارچ 2020 میں عائد کی گئی تھی۔