خوشیوں کی بہار ، سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

27 Dec, 2021 | 10:40 PM

Malik Sultan Awan

شاہد ندیم سپرا: اداسی کے دن گئے، خوشیوں کی بہار آگئی۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سات سو سے زائد افسران و ملازمین کو نوکری پر بحال کر دیا گیا، منگل کومتعلقہ دفاتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے برطرف 700 افسران و ملازمین دوبارہ نوکری پربحال کرکے کل سے رپورٹ کرنےکا حکم دے دیا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی سمیت دیگر محکموں اور اداروں کے ملازمین کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں نوکری پر بحال کیا گیا ہے۔

عدالت عظمیٰ نے پیپلز پارٹی دور حکومت میں بھرتی ہونیوالوں کو ملازمت سے برخاست کیا تھا، تاہم افسران و ملازمین نے نوکری سے فارغ ہونے پر دوبارہ عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا۔ اس پر سپریم کورٹ نے افسران و ملازمین کو ہمدردی کی بنیاد پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزیدخبریں