ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبہ کے انتظار کی گھڑیاں ختم، سکالر شپ دینے کا اعلان ہوگیا

higher education commission
کیپشن: Scholarship
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت 50 ہزار طلبہ کے لئے احساس سکالر شپ کا اعلان، بی ایس آنرز کے طلبہ 31 دسمبر تک سکالر شپ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

 ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت 50 ہزار طلبہ کواحساس سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ بی ایس آنرز کے طلبہ احساس سکالر شپ کے لئے اہل ہیں۔یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات کو 31 دسمبر تک درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

احساس سکالر شپ پروگرام کے تحت بی ایس آنرز کے تعلیمی اخراجات ایچ ای سی ادا کرے گا، 31 دسمبر کے بعد ایچ ای سی طلبہ کی درخواستیں وصول نہیں کرے گا۔ ایچ ای سی نے سکالر شپ کے لئےپورٹل قائم کر دیا ہے ،پورٹل پر طلبہ سے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer