بھارتی سکھ کی ملکہ الزبتھ کو قتل کرنے کی کوشش

27 Dec, 2021 | 07:23 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: برطانیہ کے شاہی قلعہ ونڈرسر میں ملکہ برطانیہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کرسمس کی تقریب میں شریک تھیں کہ اس دوران ایک 19 سالہ مسلح  نوجوان نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

سفید نقاب سے منہ ڈھانپے ایک شخص کو برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کو ہلاک کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے دیکھا گیا تاہم محافظوں نے مسلح نوجوان کو شاہی قلعہ کے گراؤنڈ سے حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح نوجوان قلعے کے اندر داخل ہونے میں ناکام رہا۔مسلح نوجوان کی گرفتاری سے کرسمس کی دعائیہ کی تقریب پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

ملکہ کو قتل کی دھمکی دینے والے  جیکٹ اور ٹوپی لگائے ہوئے شخص نے کہا کہ "میں معذرت چاہتا ہوں. میں معذرت خواہ ہوں اس پر جو میں نے کیا اور جو میں کروں گا۔ میں شاہی خاندان کی سربراہ الزبتھ کو قتل کروں گا۔ یہ اُن لوگوں کا انتقام ہو گا جو 1919ء میں ہندوستان میں جلیاںوالا باغ میں ہونے والی قتل و غارت میں مارے گئے تھے۔ میں ایک بھارتی سکھ ہوں۔ پہلے میرا نام جسونت سنگھ تھا اور اب میں Darth Jones ہوں"۔

 یاد رہے کہ غیر منقسم ہندوستان میں برطانوی فوج نے اس واقعے میں 379 مظاہرین کو موت کی نیند سلا دیا تھا جب کہ 1200 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں