قطرائیرویز کا پاکستان میں پروازوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

27 Dec, 2021 | 06:47 PM

Malik Sultan Awan

سعید احمد سعید: قطر ائیرویز نے پاکستان کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  قطر ائیرویز نے پاکستان کے لیے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا، قطر ائیر  نے پاکستان میں یکم جنوری 2022 سے ہفتہ وار 63 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا، قطر ائیرویز لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں سے دوحہ کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گا۔  لاہور سے ہفتہ وار 17 پروازیں اور اسلام آباد سے ہفتہ وار 18 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

کراچی سے ہفتہ وار 14 ، سیالکوٹ اور پشاور سے ہفتہ وار سات سات پروازیں آپریٹ کرے گا۔ قطر ائیرویز لاہور سے بذریعہ دوحہ 140 ممالک میں مسافروں کو رسائی فراہم کرے گا۔

مزیدخبریں