(عرفان ملک)لاہور پولیس کے مختلف ونگز کے 222 افسران و اہلکاروں کی اگلے رینک میں ترقی ،کیپٹل سٹی پولیس آفس میں پروموشن رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ ،سی سی پی او فیاض احمد دیو مہمان خصوصی تھے۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو، ایس ایس پی ایڈمن اعجاز رشید نے ترقی پانے والے افسران کوشولڈر رینک لگائے،ایس ایس پی ایڈمن اعجاز رشید،ڈی ایس پی کاشف ڈوگر،سینئر پولیس افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر اے ایس آئی سےسب انسپکٹر پروموٹ ہونے والے 85 پولیس افسران کو پروموشن رینک لگائے گئے،ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی پروموٹ ہونے والے 138 افسران کو پروموشن رینک لگائے گئے،کانسٹیبل رینک سے ہیڈ کانسٹیبل پروموٹ ہونے والے 119 افسران کو رینک لگائے گئے،ترقی پانے والے میں ایلیٹ فورس کے 14 جوان اور 02 خواتین بھی شامل ہیں۔
سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو اورایس ایس پی ایڈمن نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو مبارکباد ی۔ سی سی پی او فیاض احمد دیو کا کہنا تھا کہ بروقت ترقی ہر ملازم کا بنیادی حق ہے، اس سےکارکردگی میں مزید بہتری آتی ہے،شہریوں کی بھلائی اور خیر کےلئے مزید دلجمعی سے محنت کریں،پولیس افسران بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے شہریوں کےلئے آسانیاں پیدا کریں۔