ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوکریاں ہی نوکر یاں، یو ای ٹی کے طلبہ کے لیے خوشخبری

UET Students
کیپشن: UET
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: یو ای ٹی گریجوایٹس کو روزگار دینے کیلئے یو ای ٹی اور ٹیکنو سافٹ کمپنی کے مابین معاہدہ طے پا گیا.
 ٹیکنو سافٹ کمپنی یو ای ٹی کے گریجوایٹس کو نوکریاں دے گی۔یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور ٹیکنو سافٹ کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔معاہدے کا مقصد انڈسٹری اورتعلیمی اداروں کے درمیان تعلقات اور تجربات کا اشتراک کرنا ہے۔

معاہدے کے تحت یو ای ٹی جدید معلومات، تجربات اور تحقیق کا تبادلہ کرے گی۔ٹینکو سافٹ ہر سال یو ای ٹی کی دو ٹیموں کو نوکری دے گی،ہر ٹیم پانچ افراد پر مشتمل ہوگی۔ٹیکنوسافٹ ہر گروپ ممبر کو پہلے تین ماہ تک ماہانہ 20 ہزار روپے وظیفہ دینے کی پابند ہوگی۔ٹیکنو سافٹ ٹیم ممبران کو اضافی بونس اور دیگر سہولیات بھی دے گی۔

یو ای ٹی اپنے طلبا کے سی وی اور رابطہ نمبر بروقت دینے کی پابند بھی ہوگی۔یو ای ٹی کا ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس ٹیکنو سافٹ کو بہتر کارکردگی کے حامل طلبا کو انڈسٹری کیلئے تیار کرے گا۔یو ای ٹی کی جانب سے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر سید منصور سرورجبکہ ٹیکنو سافٹ کی جانب سے انیس الرحمان صدیقی نے معاہدے پر دستخط کئے.

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر