(درنایاب)گلاب دیوی انڈر پاس کے افتتاح کے روز میٹرو بس انتظامیہ نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب کے بینرز میٹرو کے جنگلوں سے اتار دیے گئے.
ایل ڈی اے کی جانب سے گلاب دیوی انڈر پاس کے بینرز اور فلیکسز میٹرو جنگلے سے اتروا دئیے گئے ۔ ایل ڈی اے نے رات کو بینر لگوائے میٹرو بس انتظامیہ راتوں رات اتروا دئیے ۔ میٹرو بس کے گارڈرز اور سٹاف ایل ڈی اے کو نوکری کا واسطہ دے کر بورڈز نہ لگانے کا کہتے رہے ۔
چیف انجنئیر ایل ڈی اے ٹو مظہر حسین خان نے خود پہنچ کر بورڈز لگوائے ۔ میٹرو بس کے جنگے پر وزیراعلی ، صوبائی وزرا کے بینرز لگائے گئے تھے تاہم پیشگی اجازت نہ ہونے کا کہہ کر میٹرو بس سٹاف نے بینرز اتروا دیے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب آج گلاب دیوی انڈر پاس کا افتتاح کردیا۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ گلاب دیوی انڈر پاس سے لاکھوں شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت ہو گی ، لاہور کے شہریوں کی سہولت کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تاڑر منصوبے کے بارے بریفنگ دیں گے ۔