نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے،وہ وطن واپس ضرور آئیں گے،حمزہ شہباز  

27 Dec, 2021 | 04:53 PM

Imran Fayyaz

(عمر اسلم)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا یہ اپنا ملک ہے وہ وطن ضرور واپس آئیں گئے۔

تفصیلات کے مطابق  سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو  میں ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے، جب ان کے  ڈاکٹرز اجازت دیں گئے وہ ضرور واپس آئیں گے۔عمران نیازی خوف کا شکار ہو گئے  ہیں  کیونکہ وہ ناکام ہو چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ  اندرون لاہور میرا حلقہ نہیں میرا گھر ہے۔
 حمزہ شہباز نے کہا کہ بےنظیر بھٹو کی برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں،بلاول بھٹو زرداری سے بھی اظہار تعزیت کرتا ہوں ، محترمہ بےنظیر بھٹو شہید بہادر خاتون اور جمہوریت کی علامت تھیں، ہمیں بے نظیر بھٹو جیسے عظیم لے ڈرز کو یاد رکھنا چاہئے۔

  بھاٹی گیٹ آمد پر حمزہ شہباز شریف نے  لیگی کارکن رضوان فاضل سے ان کی والدہ کےانتقال پر اظہارافسوس کیا۔  تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز   نےلیگی کارکن حنا فیاض سے بھی بہن کےانتقال پر اظہارافسوس کیا،لیگی کارکن ملک سعادت علی بلو ، شیخ فرخ مرحوم  ، راحت شفیع مرحوم کے اہلخانہ سے بھی اظہار افسوس کیا۔  حمزہ شہباز  شریف نےمسلم لیگ ن کے رہنما کامران انصاری سے بھی ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

 اس موقع پر حمزہ شہباز کے ہمراہ سید غلام دستگیر شاہ،صبغت اللہ سلطان،ملک نوید،  چئرمین یونین کونسل عرفان بٹ ,میاں جمیل ،سید توقیر شاہ،چئرمین یونین کونسل37 چودھری حفیظ پپا، چودھری نظافت،حاجی مکی ،میاں پوما,عارف نسیم کشمیری و دیگر موجود تھے۔

مزیدخبریں