سٹی 42: چوہنگ میں ڈاکوؤں نے چینی باشندوں سے اسلحہ کے زور پرایک ہزارچینی کرنسی اور گارڈ سے اسلحہ چھین کر فرار۔
چوہنگ کے علاقے میں چینی باشندوں کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ,چینی باشندےبحریہ ٹاؤن سےسندرجارہےتھے ،ڈاکوؤں نےگن پوائنٹ پرزودی پنگ،جینگ،کن سےنقدی لوٹی ، نامعلوم افراد کی جانب سے اسلحہ کے زور پرایک ہزارچینی کرنسی اور 5ہزارروپےلوٹ کرفرارہوئے اور گارڈ سے اسلحہ بھی چھین لیا گیا۔ اے ایس پی رائیوند موقع پر پہنچ گئے. وزیراعلیٰ پنجاب نے چینی باشندوں کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔