جیکولین , نورا فتیحی کے بعد اداکارہ سنی لیون بھی مشکل میں پھنس گئیں

27 Dec, 2021 | 11:50 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس اورڈانسر گرل نورا فتیحی کے بعد بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون بھی مشکل میں پھنس گئیں،بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی  حکومت نے اداکارہ  کے خلاف توہین مذہب  کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سنی لیونی کے نئے گانے ’’مدھوبن میں رادھیکا‘‘ کو تین دن کے اندر تمام پلیٹ فارمز سے ہٹا کر معافی مانگی جائے ورنہ ان کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا جائے گا،انہوں نے گانے کے کمپوزر ثاقب طوشی  کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ لگاتار ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں اس سے محبت نہیں نفرتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

مزیدخبریں