ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کو اعزازیہ کی مد میں ادائیگیوں کی تحقیقات کافیصلہ

lesco board of directors
کیپشن: lesco board of directors
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کو اعزازیہ کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کی ادائیگیوں کےمعاملےپرتحقیقات کرنےکافیصلہ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نےادائیگیوں کیساتھ ساتھ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کر لی۔

لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کو اعزازیہ کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کی ادائیگیوں پر تحقیقات کرنے کا فیصلہ، لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کا ایک اجلاس کے لئے اعزازیہ 60 ہزار روپے مقرر کیا گیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی نے لیسکو کے اعزازیہ کی ادائیگیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ ایک اجلاس میں شریک ہونے والے ہر ممبر کو کمپنی60 ہزار روپے اعزازیہ ادا کرنے کی پابند ہے۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ذیلی کمیٹیوں کے ممبران کو بھی60 ہزار روپے فی کس ادائیگی کی جاتی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے ہونے والے اجلاسوں اور کارکردگی کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔واضح رہے وفاقی حکومت نے برسراقتدار آکر کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی تھی، بیشتر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کو تین سے چار کمپنیز میں بھی ممبر بنایا گیا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران باقی کمپنیز سے بھی اعزازیہ کی مد میں لاکھوں روپے کماتے ہیں۔