محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی

27 Dec, 2020 | 10:58 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: پنجاب کے وسطی وجنوبی اضلاع اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک جبکہ بالائی خیبر پختو نخوا،شمالی بلوچستان ،شمالی علاقہ جات اور کشمیر میں شدید سرد رہا۔

تفصیلا ت کے مطا بق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔تاہم خیبر پختونخواہ، پارا چنار 6، پشاور 4، دیر 2 اور میرکھانی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 14، گوپس منفی 8، سکردو، قلات منفی 7، سری نگر، پلوامہ، پارا چنار منفی 6، اننت ناگ، استور، کوئٹہ منفی 5، کالام اور گلگت میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں