ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناجائز خواہش پوری نہ کرنے پر گولیاں ماری گئیں

ناجائز خواہش پوری نہ کرنے پر گولیاں ماری گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : اسٹیج ڈراموں کی ڈانسر اقرا خان نے اپنے ڈائریکٹر و پروڈیوسر ملک نصیر احمد ن پر  الزام عائد کیا ہےکہ محض اس لئے انہیں گولیاں ماردیں کہ وہ ڈائریکٹر  کی ناجائز خواہشات پوری نہیں کرتی تھی۔

تفصیلات کے مطا بق اسٹیج اداکارہ اور ڈانسر اقرا خان کو سبزہ زار لاہور میں 9 دسمبر کو گولیاں ماری گئیں تھیں اور وہ زخمی ہوگئیں تھیں۔ اقرا خان نے ڈائریکٹر پروڈیوسر ملک نصیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا تاہم ملزم نے عدالت سے 5 جنوری تک ضمانت حاصل کرلی۔

اقرا خان نے الزام لگایاکہ ملک نصیر احمد پروگرام کے بعد رُکنےکا کہتا، غیر اخلاقی حرکات، مارپیٹ کرتا اور دیگر تھیٹرز پرکام کرنے سے روکتا تھا۔ اقرا خان نے یہ الزام بھی لگایاکہ تھیٹر مالکان اور پروڈیوسرز کی جانب سےکام کرنے والی لڑکیوں سےزیادتی کے واقعات معمول کاحصہ ہیں، لڑکیاں روزگارکی خاطر یہ سب برداشت کرنے پر مجبور ہیں جبکہ اقرا خان کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹی گھر کی واحد کفیل ہیں، آخر لڑکیاں عزت سے روزگار کیوں نہیں کما سکتیں۔



Raja Sheroz Azhar

Article Writer