شہریوں پر ایک اور وائرس حملہ آور

27 Dec, 2020 | 05:31 PM

M .SAJID .KHAN

(راؤدلشاد)شہر میں کوروناوائرس کے ساتھ ساتھ ڈینگی بھی سر اٹھانےلگا،رواں سیزن میں 146 کیسز رپورٹ ، ضلعی انتظامیہ کا ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ لاہور، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ڈی او ہیلتھ نے شرکت کی۔اجلاس میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اب تک کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ شہر میں اس وقت 146ڈینگی کے مریض ہیں۔ شہر میں ان ڈور اور آوٹ ڈور سرویلنس جاری ہے، ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا نے کہاکہ گزشتہ برس رواں سیزن میں 825 دینگی مریض ہسپتالوں میں داخل تھے،اس سال مریضوں کی تعداد کم ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس اب تک لاہور میں 74 اور پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے146 کنفرم مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران صوبے بھر میں 1131 مقامات سے ڈینگی مچھر کا لاروا برآمد ہوچکا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو خشک اور صاف رکھ کر ڈینگی وائرس سے محفوظ رہیں، ڈینگی اورکورونا کی علامات ظاہر ہونے پر طبی رہنمائی کے لئے 1033پر رابطہ کریں، ڈینگی ٹیمیں آپ کے علاقے میں نہ پہنچیں تو 1033 پر شکایت درج کروائیں۔

یاد رہے کہ عالمگیر وبائی مرض کورونا کے جان لیوا وار جاری ہیں، متاثرہ افراداور اموات کی شرخ میں اضافہ ہورہا ہے، کورونا کی دوسری لہر میں شدت آچکی ہے، حفاظتی اقدامات کے باوجود لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگیں ہیں،لاہور میں کورونا مزید 13 زندگیاں نگل گیا,لاہور میں 291 کورونا کے نئے مریض سامنے آگئے۔

مزیدخبریں