آئی سی سی نے 'ٹیمز آف ڈی کیڈ' کا اعلان کردیا، کتنے پاکستانی جگہ بنا سکے؟

27 Dec, 2020 | 03:55 PM

Malik Sultan Awan

(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کیلئے 'ٹیم آف ڈیکیڈ'  کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے دہائی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کردیا، دہائی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں ناکام رہا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی جبکہ ٹیم میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز ، آسٹریلیا کے ایرون فنچ ، میکسویل ، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ، کیرون پولارڈ ، بھارت کے روہت شرما، ویرات کوہلی اور بمرا ، افغانستان کے راشد خان ، جنوبی آفریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز اور سری لنکا کے لاسیت مالینگا جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

آئی سی سی نے دہائی کی ایک روزہ ٹیم کا بھی اعلان کردیا دہائی کی ایک روزہ ٹیم میں ایک بھی  پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا۔ آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان بھی مہندرا سنگھ دھونی قرار پائے جبکہ بقیہ  ٹیم میں بھارت کے  روہت شرما، ویرات کوہلی،آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، مچل اسٹارک،جنوبی آفریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز اور عمران طاہر جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، انگلینڈ  کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس اور سری لنکا کے  سپیڈ سٹار لاسیت مالینگا شامل ہیں۔

آئی سی سی نے دہائی کی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا دہائی کی ٹیسٹ ٹیم میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں ناکام رہا، آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی جبکہ بقیہ کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے السٹرکک، بین اسٹوکس، اسٹورٹ براڈ اور  جمیز اینڈرسن، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور سٹیو اسمتھ، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن، سری لنکا کے کمار سنگاکارا جنوبی آفریقہ کے ڈیل اسٹین اور بھارت کے روی چندرن ایشون جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

مزیدخبریں