(فہد بھٹی)مہنگائی کے ستائے عوام پر حکومت کی جانب سے نوازشات تودور کی بات جیبیں خالی کرنے کے آئے روز نئے نئے مہنگائی کےآفٹرشاک دیئے جارہے ہیں ، رہ ہی سہی کسرمنافع خور پوری کررہے ہیں، عوام کی زندگیوں سے کھیلنا معمول بن گیا، لاہورئیے ایک بار پھر مضر صحت گوشت کھانے سے بال بال بچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق عوام کو ایک طرف کورونا وائرس کاخوف تو دوسری جانب نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ اپنے ہی جان کے درپے ہوگئے، مہنگائی عوام کی چکی میں پسے عوام کی فردیا تو سب سن رہے ہیں مگر جھوٹے دعوؤں کے علاوہ کچھ نہیں کرتے، منافع خور ہر نئے طلوع ہونے والے سورج کے ساتھ ہی عوام کو لوٹنے کے نئے حربے مارکیٹ میں لاتے اور سادہ لوح افراد کو اپنے چنگل میں بھنساکرکنگال کردیتے ہیں۔
دولت کی ہوس اس قدر بڑھ چکی ہے کہ عوام کو حلال وحرام کی تمیز نہیں رہی، شہریوں کو مضر صحت اشیا کھلاکرموت کی وادی میں دکھیلا جارہا ہے، متعلقہ ادارے ایسے عناصر کی سرکوبی کے ہمہ تن گوش تیار ہیں، لاہور میں 10 من مضر صحت چکن کی سپلائی کرنے والوں کو ڈولفن اسکواڈ نے پکڑلیا،شہری کی نشاندہی پر نشترکالونی میں ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا گیا،ٹرک نہ روکنے پر ڈولفن ٹیم نے تعاقب کر کے راؤنڈ اپ کرلیا،ملزمان نے مضر صحت چکن سے بھرے ٹرک کو ڈھانپ رکھا تھا،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی،پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان مردہ چکن کی قصور سے لاہور سپلائی کر رہے تھے،ملزمان قاسم، احمد کو تھانہ نشتر کالونی کے حوالے کر دیا گیا۔
گزشتہ دنوں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں خفیہ آپریشن کرتے 1000 کلو مضر صحت گوشت تلف کیاگیا، 3 سلاٹر ہاؤس، فوڈفیکٹری، پکوان سنٹراورپان شاپ سیل، بیمار جانوروں کا گوشت تیار کرنے پر نور ڈیرہ سلاٹر ہاؤس کو سیل کیاگیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی میٹ سیفٹی ٹیموں نے گورے شاہ میں کارروائی کرتے ہوئے زاہد اوربہادرنامی سلاٹر ہاؤس بھی سربمہر کردیے، انتہائی گندا بدبودار ماحول،غیر معیاری سٹوریج اورمذبح ایریا میں واش روم کی موجودگی پر کارروائی کی گئی۔