( بسام سلطان ) سروسز ہسپتال کے بیشتر آپریشن تھیٹرز کی چھتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، ای این ٹی آپریشن تھیٹر میں کام بند، ایم ایس کے مطابق حکومت سے فنڈز مانگ لئے گئے ہیں چند ماہ میں مرمت کروا دی جائے گی۔
انتظامی غفلت کے باعث شہر کے بڑے ہسپتالوں میں شمار ہونیوالے سروسز ہسپتال کی حالت زار سے آپریشن متاثر ہونے لگے۔ ہسپتال کے بیشتر آپریشن تھیٹرزکی چھتیں ٹوٹ چکی ہیں۔ ای این ٹی آپریشن تھیٹر میں کام بند ہو گیا ہے جبکہ اور گائنی آپریشن تھیٹرز کی چھتیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ جنہیں انتظامیہ مرمت کرانے سے قاصر دکھائی دیتی ہے۔
روزانہ ہونیوالےدرجنوں آپریشن تعطل کاشکار ہیں، بوسیدہ چھتوں سے آپریشن تھیٹر کو انفیکشن فری بنانا بھی خواب بن کر رہ گیا ہے۔ اس حوالے سے ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر افتخار احمد کا کہنا تھا کہ آپریشن تھیٹرز کی مرمت کیلئے فنڈز محکمے سے مانگ لئے ہیں۔ فنڈز کی فراہمی ہونے کے فوری بعد چھتوں کی مرمت کروالی جائے گی۔