( عثمان علیم ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بادامی باغ میں جعلی شہد تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ، 54 کلو جعلی شہد، 100 کلو چینی، 350 بوتلیں اور 50 کارن سیرپ برآمد جبکہ جعلی شہد بنانے والی فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا جعلی شہد تیارکرنے والے یونٹ پر چھاپہ، چینی اور کیمیکل سے جعلی شہد تیار کرنے والے یونٹ سیل کر دیا گیا۔ 54 کلو جعلی شہد، 100 کلو چینی، 350 بوتلیں اور 50 کلو کارن سیرپ برآمد کر لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کا کہنا ہے کہ بادامی باغ لاہور کے علاقے میں جعلی ہنی یونٹ کو سیل کیا گیا ہے۔
چینی، گلوکوز، پوٹاش پھٹکڑی، پھول کی پتیوں اور مضر صحت کھلے رنگوں سے جعلی شہد تیار کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور کھلے ایریا میں جعلی شہد تیار کیا جا رہا تھا۔ پنجا ب فوڈ اتھارٹی لائسنس اور ورکرز کے میڈیکل بھی عدم موجود پائے گئے۔
بغیر لیبلنگ کے جعلی شہد دلکش پیکنگ میں سپلائی کے لیے پیک کیا جا رہا تھا، جعلی شہد کا استعمال متعدد موذی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مضر صحت اجزاء سے جعلی شہد تیار کرنے والوں کا کاروبار مکمل ختم کر دیا جائے گا۔ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق جعل ساز اور ملاوٹ مافیا کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔