"لوٹی دولت پر عیش کرنے والی وزیراعظم بننا چاہتی ہیں"

27 Dec, 2020 | 02:02 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سعود بٹ ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ پاکستان کی وزارت عظمی کوئی انٹرن شپ نہیں جو مریم نواز اور بلاول کو سونپ دی جائے، نوازشریف خود اسٹیبلشمنٹ کے سب سے بڑے لاڈلے رہے، جتنی رعائتیں شریف فیملی کو دی گئیں وہ پہلے کسی کو نہیں دی گئیں۔

وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی اپوزیشن پر کڑی تنقید کرت بولے کہ پی ڈی ایم کو اپنا ایجنڈا ہی معلوم نہیں فواد چوہدری بولے کہ شریف فیملی ہمیشہ سے اسٹیبلیشمنٹ کی لاڈلی رہی۔ انکے تعلقات خراب ہونے کی وجہ ان کا بھارتی اور اسرائیلی لابی کے ہاتھ آنا تھا۔ کارگل کی جنگ کے دوران نوازشریف نے پانچ بار بھارتی وزیراعظم سے رابطہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی اورنوازشریف کے درمیان محبت بھرے خطوں کا سلسلہ ہی بند نہیں ہو رہا۔ مریم نواز چاہتی ہیں کہ انکو ملک کا وزیراعظم بنادیا جائے۔ پاکستان کی وزارت عظمی کوئی انٹرن شپ نہیں، ابو کہتے ہیں کہ میں باہر پیزا کھانے میں مصروف ہوں آپ وزیراعظم بن جاو۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی رومانس نظریہ کی بنیاد پر ہوتا ہے، جب نظریہ ہی نہیں تو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا رومانس کیسے چلے گا۔ اب تو ہمیں سمجھ نہیں آرہی کہ جیالا کون، پٹواری کون ہے۔ بلاول بھٹو اور مریم نواز تو کل کے بچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کیساتھ کسی نے رابطہ نہیں کیا، ن لیگ کے سنجیدہ افراد سے ہمارے رابطے ہوئے ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کہ بی بی ہمارے پلے پڑ گئی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قومی ڈائیلاگ ایشو کی بنیاد پر ہونا چاہیے محمد علی درانی، شہبازشریف سے ملنے حکومت اور وزیر اعظم کی مشاورت سے نہیں گئے۔

بلاول بھٹو کو سندھ حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا بھی مشورہ دیدیا۔ بلاول مراد علی شاہ کے خلاف لانگ مار چ کریں پی ٹی آئی بھی شامل ہوگی۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ سات طرز کی کورونا ویکسین سامنے آئی اور سب کمپنیز سے رابطے میں ہیں۔اگلے اجلاس میں بتا پائیں گے کہ کب تک کورونا کی ویکسین پاکستان میں دستیاب ہوگی۔ 

مزیدخبریں