(بسام سلطان)کوروبا وبا بے قابو، لاہور میں ایک روز میں 502 نئے مریض، جناح ہسپتال کے ریڈیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ کی ڈاکٹر مہرین کورونا کا شکار، خاوند اور 6 سالہ بیٹی بھی محفوظ نہ رہی،ملک بھر میں چوبیس 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید58 افراد انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق عالمگیر وبائی مرض کورونا کے جان لیوا وار جاری ہیں، متاثرہ افراداور اموات کی شرخ میں اضافہ ہورہا ہے، کورونا کی دوسری لہر میں شدت آچکی ہے، حفاظتی اقدامات کے باوجود لوگوں کی زندگیاں داؤ پر لگیں ہیں،لاہور میں کورونا مزید 13 زندگیاں نگل گیا,لاہور میں 291 کورونا کے نئے مریض سامنے آگئے, جناح ہسپتال کے ریڈیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ کی ڈاکٹر مہرین کورونا کا شکار ہوگئی جبکہ خاوند اور 6 سالہ بیٹی بھی محفوظ نہ رہی، ڈاکٹر مہرین، خاوند، 6 سالہ بیٹی میو ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ابتک کوروناسے اموات کی تعداد 1533 ہوگئی,کورونا کے 84 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن کووینٹی لیٹرپرمنتقل کردیا گیا۔
ملک بھر میں چوبیس 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید58 افراد انتقال کر گئے،این سی او سی کے مطابق ایک دن میں ایک ہزار853 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔مجموعی تعداد4لاکھ71ہزار335ہوگئی۔ فعال کوروناکیسز 39ہزار329 ہوگئے۔جبکہ 314 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ملک میں گزشتہ روز 33 ہزار 270 ٹیسٹ کیے گئے۔ایک ہزار853 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 335 تک جاپہنچی۔ 4 لاکھ22 ہزار132 افراد کورونا سے چھٹکارا پاچکے۔
اس وقت2 ہزار 784 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج جبکہ 314 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔سب سے زیادہ ملتان میں 54 فیصد، اسلام آباد 42 فیصد اور پشاور میں 31 فیصد وینٹی لیٹرز زیراستعمال ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں جاں بحق ہونے والے 58 میں سے 33 افراد وینٹی لیٹرز پر تھے۔
سب سے زیادہ ایکٹوکیسز سندھ میں 19 ہزار 737 اور پنجاب میں 9 ہزار 776 ہیں۔اسلام آباد میں 4 ہزار 818 ،خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 61، آزاد کشمیر 564اور بلوچستان میں 307 فعال کیسز ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں ابتک مجموعی طور پر 9ہزار 874افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،کورونا میں مبتلا 4 لاکھ22 ہزار132 افراد صحت یاب ہوچکےہیں۔