سندر میں ڈکیتی کی بڑی واردات

27 Dec, 2020 | 12:11 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)لاہور میں شہری گھروں میں بھی غیرمحفوظ ہوگئے۔ سندر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی۔ڈاکواٹھارہ تولےسونا اوردیگرقیمتی سامان لوٹ کرفرارہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق عصر حاضر میں شہر میں ایسی ایسی وارداتیں رونماں ہورہی ہیں کہ دل کانپ اٹھتا ہے، لالچ، ہوس اور جنسی زیادتی کے گھناؤنے واقعات نے خواتین کا گھر سے نکلنا محال بنارکھا ہے،اب حالات ایسے ناساز ہوچکے ہیں کہ شہری اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں رہے،لاہور کے علاقہ سندر میں ڈکیتی کی ایک بڑی واردات پیش آئی جہاں ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بناکراٹھارہ تولےسونا اوردیگرقیمتی سامان لوٹ کرفرارہوگئے۔کینال گارڈن کے رہائشی مسعودانورکےمطابق ڈاکورات گئے گھرمیں داخل ہوئے۔شورسن کر اہل خانہ اٹھے توڈاکوؤں نے سب کوایک کمرے میں بندکردیا۔ پولیس نےمقدمہ درج کرلیا تاہم تاحال ملزموں کا سراغ نہ لگایا جاسکا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکووں نے تمام اہلخانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے لوٹ مار شروع کر دی اور گھر سے لاکھوں روپے نقدی اور اٹھارہ تولے سونا کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوئے ۔ واقع کی اطلاع پر پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تاہم تاحال ملزمان کو گرفتار نہ کیا جا سکا۔

شہر میں لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے، خواتین، بچے اور عام شہری غیر محفوظ ہوکررہ گئے ہیں کیونکہ بااثر افراد قانون کی بھی دھجیاں اڑارہے ہیں، چوری، ڈکیتی، قتل، رہزانی، بدفعلی جیسے واقعات نے خوف وہراس پھیلاہوا ہے،جرائم کی روز نئی داستانیں  رقم ہورہی ہیں،  پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے۔

مزیدخبریں