لاہور پریس کلب کےانتخابات کا دنگل سج گیا، 3گروپ مدمقابل

27 Dec, 2020 | 11:17 AM

M .SAJID .KHAN

(حسن خالد) لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے، پریس کلب کے انتخابات میں آج 3 گروپس مدمقابل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب کے سالانہ انتخابات کا دنگل سج چکا ہے، پریس کلب کے انتخابی دنگل میں 3گروپ مدمقابل ہیں، جرنلسٹ پینل، پروگریسو پینل، فرینڈزگرینڈالائنس میں کانٹے کا مقابلہ ہے،صدارتی نشست پر ارشد انصاری،عبدالمجید ساجد، بابر ڈوگر مدمقابل ہیں،سیکرٹری کی نشست پر زاہد چودھری،رائےحسنین، زاہد عابد مدمقابل ،سینئرنائب صدر کی نشست پر امجد فاروق کلو، آصف جیلانی مدمقابل ہیں۔

سینئرنائب صدر کی نشست پر انصارحسین زاہد، جاوید فاروقی،نائب صدر کی نشست پر احسان بھٹی،سلمان قریشی، میاں افضل،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر بلال غوری، شیرافضل،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پرخواجہ نصیر، محمد شاہنواز رانا،خزانچی کی نشست پر زاہد شیروانی، محمد احمد رضا، شکیل سعید مدمقابل ہیں۔

علاوہ ازیں پریس کلب گورننگ باڈی کی 9 نشستوں پر 32 امیدوار مدمقابل ہیں،اسدعباس جعفری، اصغرعلی، اعجازاحمد بٹ، اعجازجارج مدمقابل ہیں،اعجازحسین، اقبال خان، ایم حسنین چودھری،ایم عاصم امین، ایم فاروق جوہری ،بدرظہورچشتی،فاروق یوسف،روحیل اکبر،ریاض،زاہد ملک ،سید رضوان شمسی، شہباز بٹ، شہباز کاظمی، شہزاد ملک،شیرعلی، عاصم جاوید، عالیہ خان، عمران شیخ اور فرحان علی کے مابین مقابلہ ہے۔

فوزیہ غنی، قیصرمغل،محسن اکرم،محمد شعیب،مہرمحمد تیمور،میاں افتخارالحسن،نعیم اختر،نفیس احمد قادری مدمقابل ہیں،گورننگ باڈی کی نشست پر نویدحسین رضوی،ہمامیر میں مقابلہ ہے، 2 ہزار 534 ممبران آج اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،پولنگ کا عمل شام 6 بجے تک جاری رہے گا،تینوں گروپوں کے امیدوار اور حامی جیت کےپر جوش ہیں۔

اس موقع پر سکیورٹی کے بھی انتظامات مکمل کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیاگیا۔

مزیدخبریں