ٹاپ ٹوئنٹی بدمعاش کون؟ نام سامنے آگئے

27 Dec, 2019 | 10:27 PM

Arslan Sheikh

( وقاص احمد ) لاہور کے ٹاپ ٹوئنٹی بدمعاش کون ہیں؟ لاہور پولیس کے ریکارڈ میں خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کا آج بھی پہلا نمبر، پولیس نے ٹاپ ٹوئنٹی بدمعاشوں کی فہرست آئی جی پنجاب کو بھجوادی۔

پولیس کی طرف سے آئی جی پنجاب کو بھجوائی جانے والی فہرست کے مطابق لاہور ریجن کے بدمعاشوں میں خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کا نام سرفہرست ہے جبکہ ٹاپ ٹوئنٹی میں شفقت محمود عرف بگا بٹ، محمد الیاس عرف الیاس گجر، محمد امتیازعرف تاجہ گجر، امیر بالاج، اویس چیمہ، ملک لیاقت علی، ملک امیرعلی، محمد منشا عرف منشا بم، میاں حسیب عرف میاں وکی، شوکت عرف شوکی، عابد محمود، عبدالرحمان، عابد خان، باسط چیمہ، لالا زبیر عرف جھارا، محمد جاوید، فرید گجر، محمد الیاس اور فیروز خان عرف پینڈو کا نام شامل ہیں۔

پولیس ریکارڈ کےمطابق سب سے زیادہ مقدمات محمد منشا عرف منشا بم کے خلاف درج ہیں۔ محمد منشا کے خلاف زمین پر قبضے اور بدمعاشی کے 55 مقدمات درج ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق بیشتر بدمعاشوں کیخلاف غیرقانونی قبضے، قتل، اقدام قتل، بھتہ، گینگ، جوا اور منشیات فروشی کے مقدمات درج ہیں۔

مزیدخبریں