شہری مضر صحت گوشت کھانے سے بال بال بچ گئے

27 Dec, 2019 | 09:53 PM

Arslan Sheikh

( عمران یونس ) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بکرمنڈی میں کارروائی، دوغیر قانونی مذبح خانے سیل، 1355 کلو گوشت اور 2 بیمار زندہ جانور برآمد کر لیے گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی میٹ سیفٹی اور ویجیلینس ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے بکر منڈی میں واقع نور دا ڈیرا اور ملک بلال غیرقانونی مذبح خانے سیل کردیئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق 950 کلو بیف، 405 کلو مٹن اور 2 بیمار جانور برآمد کیے گئے ہیں۔

مضر صحت گوشت کو تصدیق شدہ ظاہر کرنے کے لیے لگائی جانے والی جعلی مہریں بھی برآمد کر لی گئیں۔ عرفان میمن کے مطابق پہلے سے سیل شدہ دونوں مذبح خانے خود سے غیر قانونی طور پر سیل توڑ کرکے ناقص گوشت تیار کر رہے تھ۔

بیمار جانوروں کا مضر صحت گوشت شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کیا جاتا تھا، پکڑے گئے مضر صحت گوشت کو تلف کرنے کے لیے پیمکو بھٹی بھیج دیا گیا۔

مزیدخبریں