ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امتحانات میں گریڈنگ سسٹم کا منصوبہ خطرے میں پڑ گیا

امتحانات میں گریڈنگ سسٹم کا منصوبہ خطرے میں پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ریحان گل ) میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات میں گریڈنگ سسٹم کا منصوبہ خطرے میں پڑ گیا، کابینہ کمیٹی نے پوزیشنز ختم کرکے گریڈ متعارف کروانے پر دوبارہ نظرثانی کی ہدایت کردی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں رٹا سسٹم ختم کرنے کے لئے پوزیشنز کی دوڑ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے پیش نظر گزشتہ تعلیمی سال میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر گریڈنگ سسٹم متعارف کروایا گیا۔ آئندہ تعلیمی سال میں اسے مکمل طور پر نافذ کیا جانا تھا لیکن کابینہ کمیٹی نے گریڈنگ سسٹم فیز ٹو کی منظوری دینے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ پوزیشنز ختم کرکے گریڈز متعارف کروانے کے معاملہ میں نظر ثانی کی ضرورت ہے، اس کے لئے محکمہ سکولز ایجوکیشن اور محکمہ ہائر ایجوکیشن پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کی جائے جو اس نظام کے نقصانات اور فوائد کا تفصیلی جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے۔