علی اکبر: اراکین اسمبلی کا اجلاس کی کارروائی پرعدم اعتماد یاغیرسنجیدہ رویہ، 370 کےایوان میں پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ پر ایک بھی رکن نےعام بحث میں حصہ نہ لیا، صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کا کہنا ہے کہ جن اراکین کے پروڈکیشن آرڈر جاری کیے گئے وہ بھی ایوان میں نہیں آتے، جس سے پروڈکیشن آرڈر پر سوالات جنم لیتے ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اراکین اسمبلی کی دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ دوران اجلاس پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ پرعام بحث کوایجنڈے میں شامل کیا گیا لیکن کسی بھی رکن نے عام بحث میں حصہ نہ لیا، صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہا کہ اپوزیشن کے جن اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں وہ بھی ہاوس میں آنے کے بجائے دیگر معاملات نمٹاتے ہیں، جس کے باعث ان کےجاری ہونے والے پروڈکشن آرڈر پرسوالات جنم لیتے ہیں۔
اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں محکمہ زکوۃ وعشر کے کل آٹھ سوالات کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا جس میں چھ محرک نہ آنے پر ان کو مزید کسی کارروائی کے بغیر نمٹا دیا گیا، اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کے وراث کلو اورصوبائی وزیر چودھری ظیہرالدین کے درمیان نوک جھوک ہوتی رہی۔