ہائیکورٹ بار میں وکلاء کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس

27 Dec, 2019 | 03:46 PM

Shazia Bashir

ملک اشرف: پی آئی سی میں وکلاء، ڈاکٹرز تنازعہ، ہائیکورٹ بار میں وکلاء کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس، وکلاء ڈاکٹرز تنازعے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پراتفاق کیا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ بار میں صدرحفیظ الرحمان چوہدری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ممبر پاکستان باراحسن بھون، اعظم نذیر تارڑ، صدر لاہوربارعاصم چیمہ، سییکرٹری بارملک مقصود کھوکھر اور ممبر پنجاب بارکونسل منیر حسین بھٹی سمیت دیگر وکلاء رہنماوں نےشرکت کی۔ کمیٹی روم میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں پی آئی سی واقعے میں وکلاء کی گرفتاریوں بارے تبادلہ خیال کیا گیا، صدر ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری نےسٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء ڈاکٹرز تنازعے کو افہام و تفہم سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ممبر پاکستان بارکونسل احسن بھون کا کہنا تھا کہ پی آئی سی واقعے پرافسوس ہے ، معذرت بھی کی اورڈاکٹرز کے لیے پھول بھی لے کرگئے، وکلاء اور ڈاکٹردونوں پیشے قابل احترام ہیں، واقعے کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ ممبرپاکستان بارکونسل اعظم نذیر تارڑکا کہنا تھا کہ وکلاء رہنماؤں نے تنازعے کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کیا، لاہور ہائی کورٹ بار میں ہونے والے اجلاس پی آئی سی جیسے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کےحوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزیدخبریں