ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر خالد محمود حکومت کیلئے ڈیزاسٹر بن گئے

صوبائی وزیر خالد محمود حکومت کیلئے ڈیزاسٹر بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) زمانے کے انداز بدل گئے لیکن حکمرانوں کے انداز حکمرانی نہ بدل سکے، صوبائی وزیر ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی میاں خالد محمود  نے پی ٹی آئی حکومت کی کفایت شعاری مہم کے پر خچے اڑا دیئے۔

مال مفت دل بے رحم، سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال میں صوبائی وزیرمیاں خالد محمود بھی پیش پیش، وزیر ایک جبکہ گاڑیاں تین استعمال کرنے لگے،صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ کےوزیراپنی اتھارٹی کے وسائل کے لیےڈیزاسٹربن گئے،صوبائی وزیرمیاں خالد محمود پی ڈی ایم اے سے ذاتی اور سٹاف کے لیے بھی گاڑیاں استعمال کر نے لگے۔
قانون کے مطابق صرف صوبائی وزیر ایک گاڑی لینے کے اہل ہیں جو ایس اینڈ جی اے ڈی نے فراہم کر رکھی ہے، 2800 سی سی ایل ای جی 18 - 55 نمبر ڈبل کیبن کرولا گاڑی صوبائی وزیر کے ذاتی استعمال میں ہے جبکہ پرسنل سٹاف کے لیے کرولا ایکس ایل آئی پی ڈی ایم اے کی گاڑیاں میاں خالد محمود اور فیملی کے زیر استعمال ہیں۔

بات صرف یہی ختم نہیں ہوتی، میاں خالد محمود ماہانہ 600 لیٹرپیٹرول بھی محکمےسے وصول کررہے ہیں،دوسری جانب محکمہ کےافسران نے معاملے کو دبانے کے لیے چپ سادھ لی۔

ترجمان صوبائی وزیر کے مطابق 2800 سی سی ڈبل کیبن گاڑی ہنگامی صورتحال کےپیش نظراستعمال کی جاتی ہے، کرولا ایکس ایل آئی کا استعمال غیر قانونی نہیں پروٹوکول کےمطابق زیراستعمال ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer