اندرون لاہور کے تاریخی دروازے اندھیروں میں ڈوب گئے

27 Dec, 2019 | 01:21 PM

Sughra Afzal

 (حسن خالد) اندرون لاہورکے تمام تاریخی دروازوں پر رات گئے اندھیروں کا راج، سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے تاریخی دروازوں کا حسن ماند پڑ گیا۔

ان تاریخی دروازوں پر کبھی رات کے وقت روشنیاں جگمگایا کرتی تھیں مگر اب یہاں تاریکیاں چھائی رہتی ہیں، گھپ اندھیرا چھا جانے کے باعث یہاں ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، یہاں کے مکینوں نے اندرون شہر کی حالت زار پرغم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کو تاریکی میں ڈوبا دیکھتے ہیں تو ان کا دل دکھتا ہے۔

اندرون لاہور کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور کے تمام تاریخی دروازوں پر سٹرئٹ لائٹس نصب کی جائیں تاکہ جرائم میں بھی کمی واقع ہو اور ان دروازوں کا تاریخی حسن بھی بحال ہوسکے۔

مزیدخبریں