ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ’’ہنرمند افراد کو ملکی صنعت میں اور بیرون ملک روزگار دلوائیں گے‘‘

 ’’ہنرمند افراد کو ملکی صنعت میں اور بیرون ملک روزگار دلوائیں گے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ٹیکنیکل تعلیم دلوانے کے بعد ہنرمند افراد کو ملکی صنعت میں اور بیرون ملک روزگار دلوائیں گے، کاروبار کرنے کے خواہشمند افراد کو قرضے دیئے جائیں گے۔

سوڈیوال میں پنجاب سمال انڈسٹری کارپوریشن کی جانب سے710 شہریوں میں 2 کروڑ35 لاکھ 5 ہزار روپے کے بلاسود قرضے دینے کی تقریب ہوئی، صوبائی وزیر صنعت و تجارت اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ 6 ماہ میں ڈیڑھ ارب روپے سے ایک لاکھ بچوں کو ٹیکنکل ٹریننگ دیں گے، کوشش ہے کہ ہر بچے کا سکول میں داخلہ کرایا جائے۔

میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت احساس کا نام ہے، وہ20 سال، سے سیاست سے وابستہ ہیں اوراپنی ذمہ داری نبھانا چاہتے ہیں۔ اخوت فاؤنڈیشن کے سی ای او ڈاکٹر امجد ثاقب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ ملک سے شاپنگ بیگ کا خاتمہ ہو،،جس کےلیےاس وقت 5 ہزار کپڑے کے تھیلے بنائے جا چکے ہیں، جنہیں جلد تقسیم کیا جائے گا۔

ڈاکٹر امجد ثاقب کا مزید کہنا تھا کہ 10 ہزار بیمار، لاچار اور معذور افراد کے لیے فوڈ بینک بنائیں گے، تقریب میں403 خواتین اور307مردوں میں 25 سے50 ہزار کے چیک تقسیم کیے گیے۔

Shazia Bashir

Content Writer