(سعود بٹ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیخلاف ایک اور کیس میں تحقیقات کا آغاز، نیب ملتان نے چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں مبینہ غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریکارڈ محکمہ بورڈ آف ریونیو سے طلب کرلیا۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کیخلاف انکوائری میں نیب ملتان کی جانب سے مراسلہ میں واضح کیا گیا کہ لعل سوہانرہ نیشنل پارک بہاولپور کے 144 متاثرین کو زمین کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگی کی گئیں۔
مراسلہ کے مطابق 14 ہزار440 کنال اراضی میں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگی اور چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اختیارات کا ریکارڈ فراہم کیے جانے کے احکامات دیئے گئےجبکہ 17 ویں سکیل کے افسر کو بطور لائزن آفیسر تعیناتی کی استدعا کی گئی, نیب ملتان نے محکمہ بورڈ آف ریونیو، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر بہاولپور سمیت دیگر سے تفصیلات طلب کیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف پر من پسند افراد کو سرکاری اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کرنے کا الزام ہے، سابق رکن اسمبلی بلیغ الرحمن، چودھری عمرسمیت چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران و اہلکار کیس میں نامزد ملزم ہیں.