(عابد چودھری) گجر پورہ چائنہ سکیم میں گھر میں آتشزدگی کے باعث ایک سالہ بچہ جھلس کر جاں بحق جبکہ اسکی بہن شدید زخمی ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے وقت بچے گھر میں اکیلے تھے، محنت مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ پالنے والا گجر پورہ کا رہائشی عباس اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیمار بچے کی میڈیسن لینے کلینک پر گیا، والدین بے خبر تھے کہ اسی دوران گھر میں لگنے والی آگ انکا گھر اجاڑ دے گی، بچوں کے کھیل میں جلائی جانے والی ماچس نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث ایک سالہ فخر عباس جھلس کو موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اسکی بہن نشا شدید زخمی ہو گئی۔
کمرے میں لگی آگ دیکھ کر محلے داروں نے آپنی مدد آپ کے تحت کھڑکی توڑی اور آگ پر قابو پا کر باقی تین بہن بھائیوں کو بحفاظت بچا لیا، بچے کی ہلاکت پر علاقہ کی فضا سوگوار رہی جبکہ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد فخر کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔