دنیا کھیل میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی

27 Dec, 2018 | 11:06 PM

Arslan Sheikh

(شہباز علی) پنجاب حکومت نے بین الاقوامی اور قومی سطح پر کھیل کے میدانوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حسین بھٹی نے بیچ گیمز اور کامن ویلتھ میں ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والے انعام بٹ، پیرا ایشین اولمپکس گیمز میں جولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے بلال حیدر کو ایک ایک لاکھ کے چیک جب کہ قومی خواتین ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے والی پنجاب ویمن ہاکی ٹیم کو پچاس ہزار روپے کا انعامی چیک دیا گیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار کسی نے پاکستان کا پرچم بلند کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ہے، چار ملکی کبڈی مقابلے مختلف شہروں میں کروانے جا رہے ہیں جس میں انڈیا، ایران اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے پچھلی حکومت کے جاری پراجیکٹس کو مکمل کرنے اور نئے میگا پراجیکٹس لانچ نہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

مزیدخبریں