(عمر اسلم) مسلم لیگ( ن) یوم تاسیس کے حوالے سے 30 دسمبر کو ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں تقریب منعقد کرے گی، سینئر رہنماء مسلم لیگ ( ن) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ( ن) سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں چئیرمین مسلم لیگ ( ن) راجہ ظفرالحق سمیت تمام صوبوں سے لیگی قیادت شرکت کرے گی، جس میں قائد مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف اور صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد سیاسی صورتحال کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی اپنائی جائے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ( ن) آج بھی سب سے مقبول ترین جماعت ہے، سلیکٹڈ حکمرانوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ اجلاس میں صدر ن لیگ لاہور پرویزملک ،لیگی رہنما سید توصیف شاہ، ڈپٹی میئر مہر محمود، میاں طارق ،سواتی خان، لیگی رہنماء وقار صدیقی، امجد سیال، زری خان سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔