ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالبعلموں کیلئے ڈیجیٹل ٹیکسٹ بکس لانچ

طالبعلموں کیلئے ڈیجیٹل ٹیکسٹ بکس لانچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے گریڈ 4 اور5 کے طالبعلموں کیلئے ڈیجیٹل ٹیکسٹ بکس لانچ کردیں، وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس کا کہنا ہے کہ نصاب ازسرنو مرتب کیا جائے گا۔

صوبائی وزیرسکولزایجوکیشن مراد راس نے ڈیجیٹل ٹیکسٹ بکس کے منصوبے کا افتتاح ارفع کریم آئی ٹی ٹاورمیں کیا،  تقریب میں سپیشل سیکرٹری سکولزایجوکیشن غلام فرید، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈحبیب الرحمان گیلانی، چیئرمین پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ محمد اکرم، متعلقہ افسران اوراساتذہ نے شرکت کی۔

صوبائی وزیرمراد نےلاہوربورڈ سے تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم حافظ محمد حارث کیلئے لیپ ٹاپ کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کوفروغ تعلیم کیلئے استعمال کرکے ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے جبکہ انڈرائیڈ ایپلی کیشن بھی لانچ کردی گئی ہے۔

ڈیجیٹل ٹیکسٹ بکس کا 100 روزہ منصوبے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم خاں نے کہا کہ فیزون میں میڑک کی کتابوں کو ڈیجیٹل کیا گیا ہے، فیزٹومیں پرائمری تک کی کتابیں ڈیجیٹل کی جا رہی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer