(حسن علی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار لاہور چیمبر کا راستہ بھول گئے۔ لاہور ایوان صنعت و تجارت کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو چیمبر کا دورہ کرنے کے حوالے سے خط لکھ دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو وزیر اعلی کا منصب سنبھالے چار ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا لیکن وہ ایک بار بھی لاہور چیمبر نہیں گئے، لاہور ایوان صنعت و تجارت نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پاکستان کےپریمیئر چیمبر کا دورہ کریں ۔ لاہور چیمبر کے 23 ہزار سے زائد ممبرز وزیر اعلیٰ کی راہ تک رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ کو اپنے مسائل سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس لئے وزیر اعلیٰ پنجاب فوری طور پر لاہور ایوان صنعت و تجارت کا دورہ کریں اور تاجروں وصنعتکاروں سے ملاقات کریں۔